7 ستمبر 2014 - 18:16
یمن میں انصار اللہ کے ٹھکانوں پر فوج کی فضائی بمباری

یمن کی فضائی فوج نے تحریک انصاراللہ کے خلاف جاری آپریشن کے دائرے میں اس ملک کے شمال میں انصاراللہ کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ یمن نیوز کی رپورٹ کے مطابق یمن کی فضائیہ نے آج صبح جوف صوبے میں الحوثی گروہ سے وابستہ تحریک انصار اللہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے اور اس بمباری کے نتیجے میں انصار اللہ کے دسیوں افراد جاں بحق و زخمی ہوئے ہیں۔ دراین اثنا یمن کے مختلف شہروں میں ملک کی موجودہ حکومت کے خلاف وسیع پیمانے پر مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے اور یمن کے عوام ملک میں سیاسی اصلاحات کا مطالبہ کررہے ہیں۔ واضح رہے کہ یمن کے الحوثی گروہ کو بھر پور عوامی حمایت حاصل  ہے، اور الحوثی گروہ کے رہنما نے ملک میں سیاسی اصلاحات کے لئے تحریک شروع کررکھی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲